کراچی بندرگاہ پر ایک اور دیوہیکل جہاز لنگر انداز ہوگیا

کراچی(آئی این پی) کراچی بندرگاہ پر ایک اور دیوہیکل بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا، جسے بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور عالمی معیار کی سہولیات کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے مطابق بحری جہاز MSC DILETTA ساتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ جہاز کی لمبائی 400 میٹر، چوڑائی 67 میٹر جبکہ اس کا وزن 255,288 ٹن بتایا گیا ہے۔ Historyترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ اس بڑے جہاز کی آمد کراچی پورٹ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے