24 افراد کو بچا لیا گیا،حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کشتی میں کتنے مسافر سوار تھے
ابوجا (آئی این پی)جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچا وکی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔ پولیس کے ترجمان موسی محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ کشتی میں کتنے مسافر سوار تھے۔