کشتی ضلع ملالے کی بستی تنگان سولے سے دوگا کیلئے روانہ ہوئی تھی
ابوجا(آئی این پی ) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق یہ کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تنگان سولے سے دوگا کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔