مریم نوازآج راولپنڈی کا دورہ کریں گی

راولپنڈی(آن لائن)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آج راولپنڈی کا دورہ کریں گی مریم نواز کی راولپنڈی آمد کے موقع پر انتظامی، سیاسی اور عوامی سطح پر تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ‘ سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ریڈ میٹرو بس سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔ وزیراعلی راولپنڈی آمد کے بعد سب سے پہلے بارانی زرعی یونیورسٹی پہنچیں گی جہاں وہ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگی بعد ازاں وہ شہر کے دورے کے دوران کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار کے ماڈل بازاروں کا دورہ بھی کریں گی جبکہ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعلی مریم نواز راولپنڈی میں گرین بس سروس کے چار نئے روٹس کا افتتاح کریں گی دورے کے دوران وزیر اعلی مریم نواز مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گی