اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ جائیں گی۔شہباز شریف 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور2روزہ نجی دورے پر 11اپریل کو لندن روانہ ہونگے ،نوازشریف بھی 12اپریل کو لندن جائیں گے اور وہاں 2ہفتے قیام کریں گے۔ مریم نواز شریف اورمریم اورنگزیب بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ جائیں گی۔مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی۔