قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:سردارایازصادق

 صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں گپ شپ ہوئی ہے:سپیکر‘ریفرنڈم کے معاملے پر تبصرے سے انکار
اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنڈم کے معاملے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے  صدر مملکت کے ساتھ ملاقات میں گپ شپ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے ہم تو منتظر ہیں۔ سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ صدر مملکت سے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی اور کیا ریفرنڈم کے حوالے سے کوئی تحریک آرہی ہے۔جس  پر سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ صدر صاحب سے صرف ملاقات نہیں ہوئی، گلے بھی ملا اور گپ شپ بھی ہوئی، اصل بات تو یہ ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنڈم سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا