اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں مبینہ طور پر لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی کے ساتھ بہیمانہ رویہ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں اس کے بال کاٹ کر اسے گنجا کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ واقعہ حساس نوعیت کا ہے اور پولیس تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔واقعہ کے پیچھے کیا محرکات تھے اور لڑکی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں اور متعلقہ حلقوں میں اس واقعہ پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور قانون کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔