ہری پور: دو طالب علموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کا انکشاف

ہری پور: دو طالب علموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کا انکشاف

ضلع ہری پور میں ایک ہی دن کے دوران دو افسوسناک زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

 ان واقعات میں ملوث 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پہلے واقعہ پنیاں کی حدود میں پیش آیا جہاں دو فرسٹ ایئر کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ طور پر 7 نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، ملزمان نے نازیبا ویڈیوز بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا اور رقم ہتھیائی۔ یہ تمام ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں۔دوسرے واقعہ میں، صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑ خانی کرنے والے ملزم جاوید محمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی فیصل حفیظ کے مطابق، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ان واقعات میں ملوث 8 میں سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمات درج کرنے کے لیے دفعات 375A، 292، 385، 377، اور 53cpa کا استعمال کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔