پاکپتن میں کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا

پاکپتن میں کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا

پنجاب کے ضلع پاکپتن کے علاقے تھانہ چکبیدی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اوباش شخص نے کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

 پولیس کے مطابق، اللہ دتہ نامی ملزم نے فصلوں میں مزدوری کر رہی لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ چکبیدی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق، خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو کسی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملے۔