گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملاقات میں سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔
انہوں نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر دیگر ساتھیوں کو بچایا۔فیصل کنڈی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی حمایت پر زور دیا اور کہا کہ پاک فوج کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسیاں جلسے جلوسوں سے نہیں بنتیں، اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔گورنر کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے اور افغانستان کو بتایا جا چکا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔