ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور زخمی

ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور زخمی

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 8 کے سیکٹر ٹی میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں بے قابو ہونے والی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد کار سڑک کنارے نصب بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ کار ڈرائیور احسن شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ حادثے میں ملوث کار بھی قبضے میں لے لی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قانونی کارروائی تھانہ ڈیفنس سی پولیس کی نگرانی میں جاری ہے۔