ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت میں پیش نہ ہونے پر، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکام علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کریں۔اس کیس کی اگلی سماعت 29 نومبر کو مقرر ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔ عدالت نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔