وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔