اخلاق اللہ تارڑ ایس پی کینٹ آپریشنز ، بشریٰ نصار کو ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن پنجاب لاہور لگا دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے مختلف افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کو ایس پی کینٹ آپریشنز تعینات کر دیا گیا جبکہ شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح بشریٰ نصار کو ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن پنجاب لاہور اور راحیلہ اقبال کو ان پے اسکیل پر ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ مقرر کیا گیا ہے۔ زینب ایوب کو ان پے اسکیل پر ایس پی انویسٹی گیشن اٹک جبکہ محمد نبیل کو ایس پی رائٹ مینجمنٹ فورس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں انعم شیر کو ان پے اسکیل پر ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن صدر راولپنڈی جویریہ جمیل کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اے ایس پی سطح پر بھی متعدد تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جن میں کشمالہ فاروق کو اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، علی احمد کو اے ایس پی کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، بریرا بلوچ کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس، بشریٰ عزیز کو اے ایس پی آپریشنز راولپنڈی، عبدالغفار کو اے ایس پی سٹی بہاولپور اور دانیال خان کو اے ایس پی نیو ٹاؤن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔