شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون افسر

لاہور (آئی این پی) پنجاب پولیس کی خاتون افسر شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی 21  نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا ہے، اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔