ایمسٹرڈیم(آئی این پی ) نیدرلینڈز کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے فوجی اڈے پر پراسرار ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی اڈے پر امریکی جوہری ہتھیار اور ایف 35 طیارے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز نے فوجی اڈے کے چکر لگائے اور غائب ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد کچھ پتا نہیں چلا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پراسرار ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ نکلے