واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاستوں میں اڑتے پراسرار ڈرونز نے جہاں شہریوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔اس دوران سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈرون امریکی شہریوں پر زہریلے کیمیکل کا اسپرے بھی کرنے لگا۔یہ دعوی ایک امریکی سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایکس اکائونٹ پر کیا۔ ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ اب ڈرونز نے کیڑوں کی طرح امریکی شہریوں پر بھی اسپرے کرنا شروع کر دیا ہے