آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین، اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر عطاء￿  محمد کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت ، شہید کانسٹیبل احسان علی کے والد کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کا حکم، اے ایس آئی جعفر حسین کی سنیارٹی بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی ، انسپکٹر قیصر مشتاق کی درخواست پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو ریلیف کی ہدایت،سب انسپکٹر صفدر سجاد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت،کانسٹیبل ساجد محمود کی ٹرانسفر اور چھٹی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت،نائب قاصد بلال طاہر کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔