نبیحہ علی خان نے شادی کے زیورات اور لہنگے کی قیمتوں پر وضاحت دے دی

نبیحہ علی خان نے شادی کے زیورات اور لہنگے کی قیمتوں پر وضاحت دے دی

 سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحت جاری کر دی۔

 کچھ عرصہ قبل، نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے موقع پر پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے حوالے سے دعوے کیے تھے جن پر سوشل میڈیا اور عوام کی جانب سے تنقید ہوئی۔اس تنقید کے جواب میں نبیحہ علی خان نے ایک ویڈیو میں کہا کہ کبھی کبھار خوشی میں انسان ایسی بات کہہ جاتا ہے جو حقیقت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر بیان کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جو بھی چیزیں دیکھی تھیں، وہ اصل میں لاکھوں کی بجائے کروڑوں کی تھیں۔ نبیحہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ کئی سال سے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کر رہی ہیں اور ان کی بات کو مذاق سمجھا گیا، حالانکہ یہ صرف زبان پھسلنے کی بات تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ کروڑوں کا ڈریس بھی پہنیں تو اس کا دوسروں کو کیا فرق پڑتا ہے۔ آخر میں، انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید کرنے کے بجائے کبھی خوش بھی ہو لیا کریں۔

یاد رہے کہ نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جو جیولری سیٹ پہنا ہے اس کا وزن 35 کلوگرام اور قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، اور ان کا لہنگہ بھی ایک کروڑ روپے کا بتایا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی ہوئی تھی۔اس حوالے سے اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھی طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا 35 کلو کا سیٹ کسی بھی امبانی کی شادی میں بھی نہیں دیکھا گیا، اور اگر ایسی کوئی دکان ہے جہاں اتنا سونا ایک کروڑ میں مل رہا ہے، تو سب لوگ وہیں سے خریداری کریں گے۔