افغان طالبان کا نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے جاپان کی مشہور کار ساز کمپنی سے رابطہ

کابل (آئی این پی ) افغانستان میں طالبان عبوری حکومت امریکی ساختہ رینجر گاڑیوں سے جان چھڑوا کر دوسرے ماڈلز کی گاڑیاں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔افغان طالبان نے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے جاپان کی مشہور کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز سے رابطہ کیا ہے۔ ملک میں ٹویوٹا کی مقامی ڈیلرشپ حبیب گلزار موٹرز کے پاس ہے۔انھوں نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ طالبان حکومت نے گاڑیوں کے بارے میں ان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس سلسلے میں ان کی درخواست کو تسلیم نہیں کیا گیا۔کمپنی کے ڈائریکٹر احمد شاکر عدیل نے بی بی سی کو بتایا کہ افغان طالبان نے ٹویوٹا سے تقریبا دو ماہ قبل 27 ستمبر 2025 کو رابطہ کیا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ افغانستان میں ٹویوٹا کی نمائندہ کمپنی بین الاقوامی اداروں، کچھ غیر سرکاری تنظیموں اور سفارتخانوں کو کاریں فروخت کرنے کی مجاز ہے۔بی بی سی نے ان سے پوچھا کہ کمپنی کی جانب سے طالبان کی درخواست پر انھوں نے کیا جواب دیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے انھیں منع کر دیا ہے