بیجنگ (آ ئی این پی )چین میں تیار کردہ ہیومینائیڈ روبوٹ A2 نے سب کو حیران کردیا، بغیر رکے 106 کلو میٹر طویل فاصلہ طے کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ جدید روبوٹ اپنا سفر 10 نومبر کی رات سوزو سے شروع کر کے 13 نومبر کی صبح شنگھائی کے مشہور بند پر پہنچا۔پورے سفر کے دوران روبوٹ مکمل طور پر فعال رہا، جس کا سہرا Agibot کے ہاٹ سویپ بیٹری سسٹم کو جاتا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس فاصلے کو سرکاری طور پر 106.286 کلو میٹر کے طور پر درج کیا ہے، جو کسی روبوٹ کی جانب سے سب سے طویل مسلسل واک ہے۔Agibot کے سینئر نائب صدر وانگ چوانگ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا سوزو سے شنگھائی تک پیدل سفر انسانوں کیلئے بھی مشکل ہے