لاہور(نیٹ نیوز )چین میں ایک روبوٹ نے 66 میل تک واک (پیدل چلنا) کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی آگیبوٹ نے یہ ریکارڈ اس وقت اپنے نام کیا جب اس کے ہیومینائیڈ روبوٹ اے 2 نے چینی صوبہ جیانگڑو سے شنگھائی تک 66 میل کا پیدل سفر طے کیا۔اے 2 روبوٹ جھیل جن جی سے روانہ ہوا اور بیٹریاں بدلنے کے دوران بھی چلتے رہنے کے قابل بنانے کے لیے تیار کیے گئے نظام کی بدولت بغیر ٹھہرے مسلسل سفر کرکے شنگھائی پہنچا۔چوبیس گھنٹے کے اس طویل ٹریک واک کے ذریعے آگیبوٹ نے کسی ہیومینائیڈ روبوٹ کے طویل پیدل سفر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔اے جی بوٹ نے کہا کہ اے 2 روبوٹ نے اپنے طویل سفر کے دوران تمام ٹریفک قوانین کی پابندی کی اور اس نے مختلف سطحوں پر چلتے ہوئے اسفالٹ، ٹائلوں والے فرش اور پلوں کو عبور کیا۔