سگے چچا کے قتل میں ملوث بھتیجا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سگے چچا کو قتل کرنیوالا بھتجا کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے نوٹس لینے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز نے کارروائی کرتے ہوئے سید سکندر علی کو قتل کرنیوالے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ رانا عمر دراز کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر سگے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا*ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مضبوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔