ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا اور اردگرد کے علاقوں میں جمعرات کی صبح دوبارہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جس کے نتیجے میں شہریوں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ بنگلہ دیش محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 6:14 بجے آیا۔حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکٹر سکیل ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شیب پور، نرسنگدی تھا، جو دارالحکومت کے ایگارگاوں سیزمک مانیٹرنگ سینٹر سے قریبا 38 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔یورو میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق مرکز گزپور کے ٹونگی سے 33 کلومیٹر مشرق شمال مشرق اور نرسنگدی سے قریبا 3 کلومیٹر شمال میں، 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا