خاتون نے خود کو آگ لگا لی ، حالت تشویشناک

اللہ ہو گول چکربی بلاک کے قریب 20 سالہ کنول نے خود کو آگ لگائی 
لاہور (کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے اللہ ہو گول چکربی بلاک کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کالر نے بتایا کہ ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گئی۔20 سالہ کنول دختر تحسین تقریباً 80 فیصد تک جھلس چکی تھیں۔امدادی اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیاواقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا ذہنی دباؤ یا مایوسی کا شکار ہے تو براہِ کرم فوراً اپنے قریبی عزیزوں، کسی مستند ڈاکٹر یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ مدد حاصل کرنا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی علامت ہے۔