نواز شریف کی سرجری ،ان کی صحت کیلیے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ کی اپیل

خواتین سورت واقعہ پڑھ کرسویا کریں فاقہ نہیں رہے گا، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ کونسلر تھیں تو بارانی زرعی یونیورسٹی کا مطالبہ میاں نواز شریف سے کیا آج یہ یونیورسٹی اس کے سامنے نواز شریف پارک، اسپورٹس کیمپلیکس، کرکٹ اسٹیڈیم، ڈویثزنل، پبلک اسکول، میٹرو بس اور اب ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں راولپنڈی کو مل چکی، خواتین سورت واقعہ پڑھ کرسویا کریں فاقہ نہیں رہے گا،