چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں:عہدیداران
لاہور(زیڈ این این) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن، صوبہ سندھ کے صدر سرائے نیاز حسین خاص خیلی، کوآرڈینیٹر صنعت و تجارت ندیم پہلوان، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور اور دیگر عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر وزیرِ انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری شافع حسین اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب بھی موجود تھے۔ عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے سینئر سیاست دان اور مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔