بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی

بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی

پاکستان نے بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشیئن اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی۔ پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹری ملے گی۔ بیسٹ آف سیون فائنل میں بابر مسیح کا مقابلہ چین کے کیوئسٹ سے ہوگا۔ یہ فتح پاکستان کے لیے سنوکر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔