لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی:چیف ایگزیکٹو کا دعویٰ

لاہور (خصوصی رپورٹ ) چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے دعویٰ کیا کہ لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،ہیٹ ویو کے باعث تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے سے مسائل کا سامنا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا لیسکو کمیٹڈ ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے،لیسکو میں مٹیریل کی کوئی کمی نہیں ، سنگل فیز تھری فیز میٹر سمیت دیگر سامان وافر مقدار میں موجود ہے مگر لیسکو کے پاس ٹیکنیکل سٹاف کی شدید کمی ہے۔