لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو لیسکو، انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ آفس لاہور میں تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز (SEs) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا بجلی چوری کی روک تھام، نادہندگان سے ریکوری میں تیزی، گزشتہ اہداف کا جائزہ اور آئندہ کے لیے نئے اہداف کا تعین تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو نے بجلی چوری اور ریکوری کے معاملات پر سخت مو?قف اختیار کیا اور واضح کیا کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نادہندگان سے ہر صورت ریکوری یقینی بنائی جائے گی۔