پنجاب کے ضلع میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئیترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، رائفلیں، تین دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیاسی ٹی ڈی کا فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کر لی گئی ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ، دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔