جنڈولہ میں پاک فوج کے قلعہ پر حملہ ناکام ، 10 دہشت گرد ہلاک

 خودکش حملہ آور نے خود کو قلعہ کے قریب اڑا دیا، حملہ بنوں طرز پر تھا‘دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا:سکیورٹی ذرائع
ٹانک(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں پاک فوج کے قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو قلعہ کے قریب اڑا دیا، حملہ بنوں طرز پر تھا۔دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں چیک پوسٹ پرخارجی دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا  بہادر سیکیورٹی فورسز نے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے