برازیل کے قبیلے نے نیویارک ٹائمز پر ’’نازیبا مواد دیکھنے‘‘ کے الزام پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل کے قبیلے نے نیویارک ٹائمز پر ’’نازیبا مواد دیکھنے‘‘ کے الزام پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

برازیل کے ایمیزون جنگلات میں آباد ماروبو قبیلے نے نیویارک ٹائمز پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

ماروبو قبیلے کا الزام ہے کہ امریکی اخبار نے انہیں ’’فحش مواد کے عادی‘‘ قرار دے کر ان کی عزت اور ثقافت کو نقصان پہنچایا۔ قبیلے نے 180 ملین ڈالر (تقریباً 15 سو کروڑ روپے) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔قبیلے کا مؤقف ہے کہ رپورٹ میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا شکار دکھایا گیا، جس سے ان کی سماجی اور ثقافتی حیثیت مجروح ہوئی۔ ماروبو نے نیویارک ٹائمز کے علاوہ ٹی ایم زی اور یاہو جیسے دیگر میڈیا اداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے بعد میں اپنی رپورٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے وضاحتی مضمون شائع کیا، مگر قبیلے کے وکلاء کے مطابق پہلے کی گئی خبروں نے ان کی ساکھ اور منصوبوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ماروبو قبیلے کی یہ قانونی کارروائی ثقافت اور میڈیا کی ذمہ داریوں پر ایک اہم بحث کا باعث بن سکتی ہے۔