امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں باضابطہ ختم کر دیں

امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں باضابطہ ختم کر دیں

ویب ڈیسک:امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں باضابطہ طور پر ختم کر دی ہیں۔ اس اقدام کو واشنگٹن اور دمشق کے درمیان نئے تعلقات کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پابندیاں 180 دن کے لیے معطل کی گئی ہیں تاکہ مستقبل میں تعاون کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

  امریکی مؤقف
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ شام کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق:"ہم شام کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں، یہ نیا آغاز ہے۔"امریکی وزیر خزانہ نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا:"شام کو ایک مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ چھوٹ شام کو ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔"
  اعلان کا پس منظر
یہ اہم اعلان سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا:"ہم شام کی نئی قیادت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے پرامید ہیں۔ یہ فیصلہ ایک نئی شروعات کی علامت ہے۔"
  شامی ردِ عمل
اس فیصلے کے بعد شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی عرب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔یہ ملاقات گزشتہ 25 سال بعد امریکا اور شام کے اعلیٰ سطحی قائدین کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ تھا۔