امریکی محکمہ تجارت نے 23 چینی اداروں کے علاوہ بھارت، ایران، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے کئی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
محکمہ کے مطابق یہ ادارے امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ پابندیوں کے بعد امریکی شہری اور کمپنیاں ان اداروں کے ساتھ کاروباری لین دین نہیں کر سکیں گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی اثر پڑے گا۔