نیٹو اتحادی اپنے علاقے کے دفاع کے لیے پرعزم: جرمن چانسلر

ولنیئس ( آن لائن) جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ جرمنی اور اس کے شراکت دار نیٹو کے تمام علاقوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لیتھوانیا کے دورے کے موقع پر کہی جہاں نیٹو کی مشرقی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے جرمن فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے دارالحکومت ولنیئس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کسی بھی جارحیت کے خلاف اس اتحاد کے پورے علاقے کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔