نیٹو میں یوکرائن کے الحاق کو سست کرنے کی کوشش کی تھی: سابق جرمن چانسلر

برلن(آئی این پی)سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل  نے اگلے ہفتے جاری ہونے والی اپنی یادداشتوں پرمشتمل کتاب جسے "آزادی...یادیں 1954-2021" میں میرکل نے انکشاف کیا کہ اس نے روسی فوج کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اپنی مدت کے دوران نیٹو میں تیزی سے شمولیت کے لیے کیئف کی کوششوں کو سست کرنے کی کوشش کی تھی۔سابق جرمن چانسلر نے وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کی نیٹو میں جلد شمولیت کی شدید خواہش کا بھی اعتراف کیا