ماسکو(آئی این پی)یوکرین روس جنگ کے محاذ پر اہم پیش قدمی سامنے آئی ہے، جرمن چانسلر اولاف شولز اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان دو سال بعد ٹیلی فونک رابطہ بحال ہوگیا۔دونوں رہنمائوں نے یوکرین روس جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت ایک گھنٹے تک جاری رہی۔