مودی نے پہلگام حملے کی آڑ میں روہنگیا مسلمانوں پر دہشتگردی کا الزام عائد کردیا

عالمی برادری کا شدید ردعمل ، رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کو غیر انسانی اور غیرقانونی قرار دیدیا
 نئی دہلی (آئی این پی )مودی سرکار کا جنگی جنون ذلت آمیز شکست کے بعد بھی تھم نہیں رہا، بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں اب روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا شروع کردئیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون نے ایک بار پھر مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے اب رخ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی جانب موڑ لیا ہے۔مودی سرکار نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے ہیں، یہ افراد پہلے سے رجسٹرڈ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ پناہ گزین ہیں، مگر ان کی بے گناہی کے باوجود انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، جو بھارت کے اندر انسانی حقوق کی صورت حال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں اور متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔عالمی برادری کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کو غیر انسانی اور غیرقانونی قرار دیا جا رہا ہے۔