مسلم شناخت کو مٹانے کی ریاستی کوششیں ، قربانی سے نماز تک ہر عبادت مودی سرکار کے نشانے پر آ چکی
دہلی (آئی این پی) بھارت میں نام نہاد قوانین کی آڑ لے کر مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔مودی کے دور حکومت میں بھارت میں تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے مذہبی تہوار منانا جرم بنا دیا گیا ہے اور عید قرباں آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع کردیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید قرباں کے قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اخبار کے مطابق اتر پردیش میں گائے اور اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یو پی میں کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی اور جانور ذبح کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ہندو انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے حکم کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اتر پردیش میں گائے سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے بنیادی حق کو کچلا جا رہا ہے۔ کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر کے مودی سمیت یوگی حکومت کی مسلم دشمنی کھل کر عیاں ہو چکی ہے۔ یوپی میں مسلم شناخت کو مٹانے کی ریاستی کوششیں جاری ہیں اور قربانی سے نماز تک ہر عبادت مودی سرکار کے نشانے پر آ چکی ہے۔