کراچی (آئی ا ین پی ) کراچی میں نجی ہسپتال کے سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ نجی ہسپتال میں گذشتہ ہفتے سے روز کورونا کے 8سے 10مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہو رہے ہیں، بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔دوسری جانب ڈا ہسپتال کے حکام نے کہا کہ ہسپتال میں بھی کورونا کی علامات کے ساتھ روز 8سے 10مریض آرہے ہیں۔