لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سہولیاتی ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا جو کاروباری برادری کے گیس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر انجینئر خالد عثمان اور ایس این جی پی ایل لاہور ویسٹ کے جنرل منیجر بلال اصغر نے ایس این جی پی ایل سہولیاتی ڈیسک کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ تقریب میں لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چودھری ،چودھری محسن بشیر ،چیف انجینئر لاہور ویسٹ محمد خرم ،ڈپٹی چیف آفیسر سید رحمان ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شعبان اختر، سید حسن رضا، عبدالمجید اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر محمد ارشد نے بھی شرکت کی۔