ڈی جی اے این ایف کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے عہدیدران اور ممبران کے ساتھ ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی جی اے این ایف نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے عہدیدران اور ممبران کے ساتھ ملاقات کی ترجمان اے این ایف کے مطابق 22 اپریل 2025 کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، میجر جنرل عبدالمعید، HI(M)، نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور کاروباری برادری کے اہم ارکان کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔سیشن کے دوران، انہوں نے شرکاء￿  کو ملک کے اندر اور بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی جاری کوششوں سے آگاہ کیاانہوں نے برآمدات و درآمدات کے عمل میں اے این ایف کے کردار اور سخت انسداد منشیات اقدامات کے نفاذ پر بھی بات کی۔یہ اقدام تجارتی سرگرمیوں کو محفوظ اور مضبوط بنانے اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔تقریباً 80ارکان نے سیشن میں شرکت کی اور بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اپنیخیالات کا اظہار کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔اے این ایف اپنے مینڈیٹ کے مطابق منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کے لیے پر عزم یے ایک قوم، ایک منزل، منشیات سے پاک پاکستان۔