بانی پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے:رانا ثناء

حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے
   وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے:مشیر سیاسی امور
 اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے  حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے،پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ،   وزیراعلی خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں   رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے عہدیداران جو فیصلہ کرتے ہیں پھر اسی پر عمل ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حکومت سے بات کرنیوالی بات ہو ہی نہیں پاتی لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی  کوشش کررہی ہے