بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں‘ اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کراسکتے ہیں:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہو رہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے