پاکستان نے اہداف مکمل کرلئےحکومت فنڈزکوبجٹ سپورٹ کیلئے استعمال نہیں کرسکتی آئی ایم ایف

ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی ‘فنڈ  مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا:ایگزیکٹو ڈائریکٹر
اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اعتراف  کیا ہے  ای ایف ایف پروگرام کیلئے پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، ایگزیکٹیو بورڈ نے ریویو کے بعد 9 مئی کو پاکستان کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی اور فنڈ پاکستان کے مرکزی بینک کو منتقل کیا گیا، حکومت بجٹ سپورٹ کیلئے اس فنڈ سے استفادہ نہیں کرسکتی۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کیلئے اپنے تمام اہداف مکمل کیے، جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام کی 9 مئی کو منظوری دی اور فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کیے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اس فنڈ کو بجٹ سپورٹ کیلئے استعمال نہیں کرسکتی۔ ان کے مطابق ای ایف ایف پروگرام ستمبر 2024 میں منظور کیا، 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پہلا ریویو شیڈول کیا گیا، 25 مارچ 2025 کو آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا۔