برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 29 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 591 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 408 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں کے لیے۔