پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کار اعتماد مستحکم

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کار اعتماد مستحکم

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع و ڈیویڈنڈ کی مجموعی رقم 1.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.52 فیصد زیادہ ہے۔فروری 2026 میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ ہوئیں، جو مستحکم کاروباری سرگرمیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ شعبہ وار ادائیگیاں اس طرح ہیں:

پاور: 421.85 ملین ڈالر
مالیاتی: 374.09 ملین ڈالر
فوڈ: 142.42 ملین ڈالر
کمیونیکیشن: 132.3 ملین ڈالر
ٹرانسپورٹ: 91.29 ملین ڈالر
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ایک انڈیپینڈنٹ سروے کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ دو سال قبل تقریباً 60 فیصد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے، جو اب بڑھ کر 75 فیصد ہو گئے ہیں۔سرمایہ کاروں کے مطابق ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، حکومتی مشینری بہتر کام کر رہی ہے اور سیکیورٹی ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔