پنجاب میں پہلی مرتبہ اشیا ء کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کاریکارڈ،وزیراعلی کا اظہار تشکر،ٹیم کو شاباش

عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کیلئے حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے، پی ایس بی اے2026 رمضان آپریشن پبلک سروس ڈلیوری کا مثالی ماڈل بن چکا ہے
دن رات محنت کر کے عوام کو سستے ترین نرخ پر پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر پی ایس بی اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں:مریم نواز
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں اوردیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کاریکارڈقائم ہو گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ٹیم کو مبارکباداور شاباش بھی دی-سہولت بازاروں میں 4کروڑ شہریوں نے 3کروڑ 69لاکھ 30 ہزار کلو گرام اشیائے خورد ونوش کا منفرد ریکارڈ قائم کیا-اوپن مارکیٹ سے 40فیصد تک کم نرخ پر سبزیوں، پھلوں اوراشیائے خورد و نوش فراہم کی گئی-عوام نے سہولت بازار وں میں خریداری کر کے ایک ماہ میں ایک ارب 10کروڑ روپے بچا لئے- ڈی سی ریٹ سے18فیصد تک کم نرخ پرخریداری سے عوام کو ایک ماہ میں 73 کروڑ روپے کی بچت ہوئی-سہولت بازاروں میں رمضان المبارک کے دوران عوام کوسستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کاہدف کامیابی سے مکمل ہوا ہے -پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں 49سہولت بازار، 20سہولت آن دی گو اور11عارضی بازار وں سمیت 80 بازار عوام کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے- 80 بازاروں میں 40لاکھ سے زائد خریداروں کی آمد ایک ریکارڈہے-رمضا ن المبارک کے دوران وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر کم نرخ پر 29لاکھ 30ہزار کلو گرام آٹا فروخت ہوا-آٹے کے نرخ میں ڈی سی ریٹ سے 7.2فیصد تک رعایت ایک ماہ میں آٹے کی خریداری پر عوام کو 18 کروڑ روپے کی بچت ہوئی-اوپن مارکیٹ کے تناسب سے آٹے کے نرخ میں 13.5فیصد تک کمی ہوئی- اوپن مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو آٹے کی خریداری پر ساڑھے 32کروڑ روپے کی بچت ہوئی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ دن رات محنت کر کے عوام کو سستے ترین نرخ پر پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر پی ایس بی اے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں -سہولت بازار کے موثرمیکانزم کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کاتناسب بہت کم رہا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کا عزم غیر متزلزل ہے - پی ایس بی اے کا 2026 رمضان آپریشن پبلک سروس ڈلیوری کا مثالی ماڈل بن چکاہے -عام آدمی کو معیاری اشیاء کی کنٹرول نرخ پرفراہمی قابل قدر کاوش ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پرائس کنٹرول کے لئے وزراء، صوبائی معاونین اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا-