پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورکس کی مکمل چھان بین ہو گی، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کاریکارڈ مرتب کیا جائیگا

 بھکاریوں کے نیٹ ورک توڑنے کی تیاری
 گروہ کاسرغنہ کون  اورکتنے گداگروں کو منظم طریقے سے کنٹرول کر ر ہا ہے، کارندوں  کو کب سے اور کس انداز میں استعمال کیا جا رہا،پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا جائے گا : حکام
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں بھکاریوں کے نیٹ ورک توڑنے کی تیاری کی جارہی ہے،پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت لاہور سمیت صوبے بھر میں گداگروں کی جامع پروفائلنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق اس مہم کے دوران پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورکس کی مکمل چھان بین کی جائے گی، جس میں یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ ان کے سرغنہ کون ہیں اور وہ کتنے گداگروں کو منظم طریقے سے کنٹرول کر رہے ہیں۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ گداگروں کو کب سے اور کس انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں، جبکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا مکمل کریمینل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائیذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں مقدمات درج ہونے کے باوجود گداگری پر مئوثر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے بعد حکمت عملی کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہیاس سلسلے میں ڈی پی اوز اور سپیشل برانچ کو ہدایت کی گئی ہے کہ گداگروں کے منظم گروہوں کی پروفائلنگ مکمل کر کے تفصیلات آپریشنز برانچ کو ارسال کی جائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد منظم گداگر گروہوں کے خلاف سخت اور موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔